Post Views: 61
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان اس کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ انتظامی کمیٹی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام انتظامی امور و فیصلوں کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اس سے پہلے سابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی انتظامی کمیٹی کام کر رہی تھی، جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل تھے۔