چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایرانی صدر کو خراب پیٹرول کے باعث ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

تہران: غیر معیاری اور پانی ملا پیٹرول ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سرکاری گاڑیوں کو ناکارہ کر گیا، جس کے بعد انہیں ٹیکسی کے ذریعے سفر کرنا پڑا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان تبریز شہر کے دورے پر تھے جب ان کے قافلے کی تین گاڑیوں میں قزوین کے ایک پیٹرول پمپ سے ایندھن ڈلوایا گیا۔ تاہم پیٹرول میں پانی کی آمیزش کے باعث گاڑیاں دورانِ سفر بند ہو گئیں۔ قافلہ رکنے کے بعد صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر ایک نجی ٹیکسی حاصل کی اور تبریز پہنچے۔
حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پیٹرول پمپ غیر معیاری پیٹرول فراہم کرنے میں پہلے بھی ملوث رہ چکا ہے۔ ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس اسٹیشن کے خلاف پہلے بھی شکایات موصول ہو چکی تھیں، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے بند کیوں نہیں کیا گیا۔
تاحال صدارتی دفتر یا وزارتِ تیل کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں