ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

چینی کی قیمت پر کنٹرول، حکومت نے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی

ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں تاکہ صارفین کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چینی کی پرچون قیمت 172 روپے فی کلو مقرر کی ہے جبکہ ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ ریٹ لسٹ کے خلاف قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کے وقت چینی کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ادا کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی چینی کی فروخت کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ قیمت ہر ماہ دو روپے اضافے کے ساتھ بڑھتی جائے گی اور 15 اکتوبر تک زیادہ سے زیادہ 171 روپے تک پہنچ جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں