آج کی تاریخ

علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، سینیٹ نشستوں پر معاہدہ طے پا گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن کے لیے متفقہ حکمت عملی طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کو 6 جب کہ اپوزیشن کو 5 نشستیں دی جائیں گی۔ اس مجوزہ معاہدے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے پایا گیا ہے، اور وزیراعلیٰ نے اس مفاہمت کے حوالے سے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔
معاہدے کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عطا الحق درویش، روبینہ خالد، دلاور خان اور نیاز احمد کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے، جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، اعظم سواتی، مرزا محمد آفریدی اور روبینہ ناز کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ امیدوار اس فارمولے سے مطمئن نہیں ہیں اور ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ان افراد سے فون پر رابطے کر کے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی، مگر اختلافات مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔
اس صورتحال میں وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو ناراض ارکان کو راضی کرنے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر جنید اکبر کی شرکت کئی ماہ بعد دیکھنے میں آئی۔ اجلاس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم اور ناراض امیدواروں کے تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت آج پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گی تاکہ اختلافات ختم کیے جا سکیں اور امیدواروں کی حتمی فہرست کو حتمی شکل دی جا سکے۔
صوبائی صدر جنید اکبر کی ہدایت پر پارٹی رہنماؤں عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کر کے انہیں اپنے خدشات اور کارکنوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔
متوقع ہے کہ سلمان اکرم راجہ آج پشاور میں ان رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے تاکہ مفاہمت کی کوشش کو آگے بڑھایا جا سکے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، جن میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں