Post Views: 66
لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اور فریٹ سروسز کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئلے کی ترسیل پر کرایہ 3 فیصد اور فرٹیلائزر پر 2 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے سے ریلوے پر روزانہ تقریباً 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔ حکام کے مطابق ریلوے سسٹم پر یومیہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، جس کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔