Post Views: 125
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ مٹاپے کی اصل وجہ جسمانی سرگرمی میں کمی نہیں بلکہ ہماری خوراک ہو سکتی ہے۔ پی این اے ایس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے یہ رائے مسترد کی کہ ترقی یافتہ ممالک کے لوگ کم متحرک ہوتے ہیں، اور بتایا کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے لوگ اتنی کیلوریز جلاتے ہیں جتنی ترقی پذیر ممالک کے کسان، شکاری اور گلہ بان۔ 4000 مرد و خواتین پر کی گئی اس تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی کہ جسمانی سستی مٹاپے کی بنیادی وجہ نہیں بلکہ خوراک کا معیار زیادہ اہم ہے۔ تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر ہرمن پونٹزر نے کہا کہ یہ نتائج صحت کے ماہرین کو مٹاپے کی اصل وجوہات سمجھنے میں مدد کریں گے اور اس سے موثر علاج ممکن ہو سکے گا۔