آج کی تاریخ

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک اور تعاون پر گفتگو

تیانجن : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں سی پیک منصوبے، دوطرفہ تعاون اور خطے کے امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو اجلاس کی شاندار میزبانی پر مبارکباد دی اور چینی حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر پیش رفت، کثیرالملکی شراکت داری اور اقتصادی و دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان اور چین کے اشتراک کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں