آج کی تاریخ

پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن مذاکرات بے نتیجہ، ڈیڈ لاک مزید شدت اختیار کر گیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے باوجود کشیدگی میں کمی نہ آ سکی، معطل ارکان کے معاملے پر ڈیڈ لاک مزید شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، مگر نتیجہ خیز پیش رفت نہ ہو سکی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومتی کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے، خاص طور پر ایوان میں احتجاج اور شور شرابہ نہ کرنے کی شرط کو قبول نہیں کیا گیا۔اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ احتجاج ان کا آئینی حق ہے اور وہ پارلیمانی روایات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات صرف اس نکتے پر ممکن ہیں کہ ایوان میں دونوں جانب سے گالم گلوچ نہ کی جائے، اور اگر ایسا ہو تو دونوں اطراف کے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے۔اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آئندہ ملاقات اسی ایجنڈے پر دو روز میں متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں