Post Views: 75
لاہور کے علاقے جاتی امراء میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک ملازم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر عنایت نامی شخص جو سیکریٹریٹ میں بطور ٹیلی فون آپریٹر خدمات سرانجام دے رہا تھا، ڈیوٹی کے سلسلے میں صبح جاتی امراء پہنچا تھا۔
بعد ازاں ناصر عنایت کی لاش جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رائے ونڈ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
واقعہ کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملازم کی موت پر ساتھی عملے میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔