Post Views: 76
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے تمام ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا 15 جولائی کو قیمتوں کی حتمی سفارشات وزیراعظم کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔