آج کی تاریخ

علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول، مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کا دو ٹوک جواب

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سیاسی رہنما انجینئر ضیاءالرحمان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن چیلنج قبول کر لیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انجینئر ضیاءالرحمان نے علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “تمہارا چیلنج میں نے قبول کیا، لیکن مولانا فضل الرحمان کی سطح تک پہنچنے کی تم میں اہلیت نہیں۔ پہلے تم مفتی محمود کے بیٹے سے مقابلہ کرو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے تمہارے قائد کو اقتدار سے بے دخل کیا، تم اپنے بھائی کو استعفیٰ دلوا کر میرے مقابلے میں لے آؤ۔
انجینئر ضیاءالرحمان نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے اندازِ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کمزور ہو چکے ہیں اور ان کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے کارکنان اور حامیوں کو فعال ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے سیاسی کردار کو مزید مضبوط کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں