آج کی تاریخ

گلدستے پیش کرنیوالے یونین لیڈر گھونسے دکھانے کو تیار، میپکو سے احتجاجی جنگ کا آغاز

ملتان ( رفیق قریشی سے )میپکو اتھارٹی اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے مابین تلخیاں بڑھنے لگیں میپکو افسران کی خوشنودی حاصل کرنے کےلیے گلدستے پیش کرنے والے ہائیڈرو یونین کے رہنماوں نے افسران کو نشانے پر پر رکھ لیا ،لفظی گولہ باری کی مکمل تیاری کرلی ہے واپڈا ہائیڈرو یونین کا اتھاٹی سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں ڈیلی ویجز پارٹ ٹائم ملازمین کو مستقل اور کنٹریکٹ پر کیا جائے لیکن میپکو اتھارٹی لیت ولال سے کام لیتی رہی تاخیری حربوں کی بدولت یونین کا مطالبہ پورا نہ ہوسکا جس پر واپڈا ہائیڈرو یونین کی ریجنل قیادت نے اتھارٹی پر دباو بڑھانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ریجنل چئیرمین غلام رسول گجر نے 15 جولائی کل منگل کے روز گیارہ بجے لیبر بختیار ہال ملتان میں یونین کے ریجنل زونل ڈویژنل سب ڈویژنل عہدیداران کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے واضح رہے یونین نے میپکو ملازمینکے سخت سزاوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میپکو میں لائن سٹاف کی شدید قلت ہے لیبر 24 گھنٹے کام کررہی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے پہلے ہی میپکو ملازمین ذہنی دباو کا شکار ہیں اس کے باوجود میپکو کمپنی کی ترقی اور عزت کےلیے بہترین نتائج دے رہی ہے میپکو کے ملازمین کی عزت نفس اور وقار کے تحفظ کرنا ہائیڈرو ہونین کی اولین ترجیح ہے اس طرح کی ناانصافی پر مبنی سزائیں قبول نہی ہیں ذرائع نے بتایا کہ ہائیڈرو یونین کی ریجنل قیادت پر واپڈا مزدوروں نے پاکٹ یونین جیسے الفاظ کا استعمال شروع کردیا ہے یونین کے ریٹائرڈ عہدیداروں نے واپڈا مزدوروں کے اس تاثر کو زائل کرنے اور مطالبات کی منظوری کے لیے مزاحمتی کردار ادا کرنے ک فیصلہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں