آج کی تاریخ

ہیڈ تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقے زیرآب، ضلعی انتظامیہ غائب

کوٹ ادو (نامہ نگار) کوٹ ادو ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب نشیبی علاقے زیر اب کھڑی فصلات میں پانی آگیا۔ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے ۔ضلعی انتظامیہ خاموش، کوئی فلڈ ریلیف کیمپ نا لگا یا۔اس سلسلے میں تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں اور گلیشیئرپگھلنے اور کوہ سلیمان سے آنیوالی رودکوہیوں سے دریاے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اسوقت دریا ئے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد جو ریکارڈ کی گئیہے۔ وہ 413430 کیوسک ہے۔ اسوقت درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کی مطابق ہر سال دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی آجاتاہے مگر وقت سے پھلے ضلعی انتظامیہ اعلانات کے زریعے دریائے سندھ کے کناروں پرآباد مکینوں سے بستیاں خالی کروا دیتی ہے۔ رواں سال ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی مجرمانہ غفلت کے باعث ان آبادیوں میں اعلانات نہیں کروائے گئےاور نشیبی علاقوں میں اس بار وقت سے پہلے نشیبی علاقے زیر آب آگیا ۔گزشتہ کچھ روز قبل منسٹرآبپاشی نے ہیڈ تونسہ بیراج کا دورہ کیا مگر ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ سیشن کرکے منسٹر کو روانہ کردیا۔ منسٹرآبپاشی کو متاثرہ نشیبی علاقوں کا وزٹ ناکرانے سے متاثرہ آبادیوں کے رہائشیوں کے لئے بھی کوئی ریلیف دینے جیسے اعلانات ناہوسکے۔ متاثرہ مکینون کے لئے ابھی تک ضلعی انتظامیہ کیطرف سے کوئی ریلیف کیمپ نہ لگا ئے جاسکے ۔نشیبی علاقوں مین وقت سے پہلے پانی آنے سے کافی مشکلات درپیش ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقلی مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ مون سون کے بارشوں کیوجہ سے ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر روز بروز پانی میں اضافہ ہو رہاہے۔ کوہ سلیمان کی ہیڈ تونسہ بیراج میں گرنے والی رودکوہیوں کیوجہ سے پانی میں اضافہ کا باعث ہیں ۔ دریا کے کنارے نشیبی علاقوں میں بسنے والے مکین مچھروں کے کاٹے ،بیماریوں اور وبائی امراض سے پریشاں ہیں۔ میڈیکل کیمپ ناہونے سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور کسی مسیحاکے منتظر ہیں۔ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حالیہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے مدد کی اپیل کی ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں