آج کی تاریخ

رحیم یار خان: بلڈنگ مافیا بے لگام، بغیر نقشہ تعمیرات سے ریونیو کو کروڑوں کا نقصان

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کی حدود میں بغیر نقشہ کے دیوہیکل پلازے،مکان،دکانیں اور ہوٹل تعمیر کر لئے گئے،ٹی او پلاننگ سمیت نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر لاعلم،سرکاری خزانے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان،چک 72 این پی مین روڈ پر احمد ریسٹورینٹ کے مالکان نے دیوہیکل دکان نقشہ منظور کروا کے ساتھ ہی 15 مرلہ کے قریب ہوٹل قائم کرکے کچن بنا لیا،نقشہ برانچ کے اہلکار نے ہوٹل کی تعمیر میں معاونت کرتے ہوئے ہزاروں روپے کھرے لئے،ذرائع کا انکشاف،ہوٹل کی جگہ کرائے پر لے رکھی ہے جس کا نقشہ منظور کروانے کیلئے مالک نے فائل نقشہ برانچ میں جمع کرائی ہوئی ہے،ہوٹل مالک عبدالرحمن،نقشہ برانچ میں کوئی فائل جمع نہیں ہوئی نوٹس جاری کردیا ہے،اگر ایک دو روز میں نقشہ کیلئے فائل جمع نہ کرائی گئی تو کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا،ہوٹل اور کچن کو سیل کردیا جائیگا،بلڈنگ انسپکٹر محمد کلیم کا موقف۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان شہر میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں غیر قانونی اور بغیر نقشہ پاس دیو ہیکل پلازوں،عمارتوں،دکانوں،مکانوں اور ہوٹلز تعمیر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،رحیم یارخان شہر میں پٹھانستان چوک،پرانی سبزی منڈی،گلشن ارجمند،گلشن عثمان،شالیمار ٹاؤن،چک 72 این پی،نیو غلہ منڈی کے اطراف،تھلی مہاتما چوک سمیت شہر بھر میں بغیر نقشہ پاس دکانیں،مکان اور ہوٹلز تعمیر ہو چکے ہیں،چک 72 این پی مین شاہراہ پر احمد ریسٹورینٹ نامی ہوٹل قائم ہو چکا ہے،ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ احمد ریسٹورینٹ،بیکرز اینڈ سویٹس شاپس کے مالکان نے دیو ہیکل پلازہ نما دکان کا نقشہ منظور کروا کے کاروبار کرتے ہوئے دکان سے ملحقہ 15 سے 20 مرلہ خالی پلاٹ کرایہ پر لے کر ان پر غیر قانونی طور پر بغیر نقشہ منظور کروائے ہوٹل اور اسکے کچن قائم کرلیاہے،جس کی اطلاع نقشہ برانچ کے اہلکار عرفان نامی کو ملی جس موقع پر پہنچا اور ہوٹل کی تعمیر کا کام بند کرواتے ہوئے پلاٹ کے مالک اور احمد ریسٹورینٹ،سویٹس اینڈ بیکرز کے مالک سے نقشہ کی فائل طلب کی جو موقع پر موجود نہ ہونے پر نقشہ برانچ کے اہلکار نے مبینہ طور پر پلاٹ کے مالک سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرکے ہوٹل کی تعمیر کا شروع کروادیا،ہوٹل کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے چک 72 این پی بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا جام ہونا اور حادثات ہونا معمول بن چکا ہے۔اس حوالے سے جب موقف جاننے کیلئے ہوٹل،بیکرز اینڈ سویٹ شاپ کے مالک عبدالرحمن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے دکان اور ہوٹل کا نقشہ منظور ہے جبکہ ساتھ والا خالی پلاٹ ہم نے کرایہ پر حاصل کیا ہے اور یہاں پر کچن سمیت ہوٹل قائم کیا ہوا ہے،پلاٹ کے مالک نے ہوٹل کا نقشہ منظور کروانے کیلئے نقشہ برانچ میں فائل جمع کروا رکھی ہے جو ابھی انڈر پراسس ہے،اس حوالے سے نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر محمد کلیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ احمد ریسٹورنٹ سویٹس اینڈ بیکرز مالکان نے سویٹس شاپ اور دونوں منزل کا نقشہ منظور کروایا ہوا ہے جبکہ ہوٹل کا نقشہ منظور نہ ہے اور نہ ہی اسکی کوئی نقشہ برانچ میں جمع ہوئی ہے ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کردیا ہے،اگر ایک دو روز میں نقشہ کیلئے فائل جمع نہ کروائی گئی تو پھر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا اور ہوٹل کی عمارت اور کچن کو سیل کردیا جائیگا واضح رہے کہ رحیم یارخان شہر میں تقریباً 100 سے زائد عمارتیں بغیر نقشہ کے تعمیر ہوچکی ہے جس کے بارے میں چیف آفیسران بلدیہ،ضلع کونسل،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر بھی لاعلم ہیں ،جس کی وجہ سے ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی اور نقشہ برانچ کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،جبکہ نقشہ برانچ کے عملہ اور سرکاری دفتروں میں بیٹھے ہوئے پرائیویٹ منشی اور کمپیوٹر آپریٹر مالا مال ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں