آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

پنجاب میں شدید گرمی، مون سون بارشوں کا تیسرا مرحلہ جاری، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور:پنجاب میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال جاری ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم اب بھی فعال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورے صوبے میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن لاہور میں خشک موسم کی وجہ سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، اور موسم خشک و گرم رہے گا جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 17 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد پانی کا بہاؤ معمول پر آ رہا ہے۔ کوہ سلیمان کے علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے راجن پور کی رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ گزشتہ رات مختلف رود کوہیوں سے سیلابی ریلے گزرے جن میں چھاچھڑ سے 37200 کیوسک، پتوک سے 11309 کیوسک، زنگی رود سے 10739 کیوسک، اور سوری شمالی سے 8350 کیوسک پانی کا بہاؤ تھا۔
تاہم، ترجمان نے بتایا کہ سیلابی ریلوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دریائے سندھ میں چشمہ پر درمیانے درجے کا سیلاب، جبکہ تربیلا، کالاباغ اور تونسہ کے علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا، اور پنجاب کے بڑے دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہری کسی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں