آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

جنوبی پنجاب کی تاجر تنظیوں کی ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت

ملتان (جنرل رپورٹر) ملک بھر کے ایوانِ ہائے تجارت و صنعت کی جانب سے ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف 19 جولائی کو دی جانے والی ملک گیر ہڑتال کی کال پر جنوبی پنجاب کی تاجر تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشنز نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں گزشتہ روز ایک بھرپور اور پُرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ ان میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن، چیمبر آف سمال ٹریڈرز، کار ڈیلر ایسوسی ایشن، آل پاکستان سالونٹ ایکسٹرکٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان کراپ پروٹیکشن کونسل، آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچرر ایسوسی ایشن، آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن، مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان، اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز شامل ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران تمام تنظیموں کے رہنماؤں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایف بی آر کے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ قوانین کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام اور کاروباری برادری کو ریلیف دینے کی بجائے بجٹ 2025-26 کے ذریعے ان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ فنانس ایکٹ میں شامل سیکشن 37-A، 37-B، 21(S)، ڈیجیٹل انوائسنگ اور ای-بلٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے نفاذ کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں، کاروبار کرنا مشکل سے ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور ایسے اقدامات حکومت کی غیرسنجیدگی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 19 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، تمام کاروبار، مارکیٹیں اور فیکٹریاں بند رہیں گی، اور جب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔پریس کانفرنس میں شریک دیگر تاجر رہنماؤں سہیل محمود ہرل،حافظ عمیر سعید، ظفر اقبال صدیقی، احتشام الحق، آفاق احمد انصاری، طارق کریم چوہدری اور خواجہ عمار یاسر نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نئے قوانین سے بدعنوانی اور رشوت کا بازار گرم ہو جائے گا اور کاروباری افراد کا استحصال مزید بڑھے گا۔رہنماؤں نے شکایت کی کہ بجٹ کے بعد تشکیل دی گئی انوملی کمیٹی میں ملتان کو شامل نہیں کیا گیا، اور جن چیمبرز کو دعوت دی گئی انہیں کئی گھنٹے انتظار کے بعد صرف پانچ منٹ دیے گئے۔ یہ رویہ قابل افسوس ہے اور اسی باعث کئی اراکین مستعفی ہو چکے ہیں۔مقررین نے کہا کہ نان پروفیشنل افراد کے ذریعے بجٹ سازی کی وجہ سے ریلیف کی جگہ تکلیف بڑھ رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نئے ٹیکسز واپس لیے جائیں، بجلی، گیس، اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو منسوخ کیا جائے، اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تاجر برادری اپنی دکانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں حکومت کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کرے تاکہ ملک میں معاشی استحکام بحال ہو اور بے روزگاری و بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں