آج کی تاریخ

اے سی کا پانی: فضول نہیں خزانہ ہے! جانیں کیسے؟

ایئر کنڈیشنر سے نکلنے والا پانی، جسے عموماً لوگ نالیوں میں بہا دیتے ہیں، دراصل ایک قیمتی اور کارآمد ذریعہ ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں پانی کی قلت کا سامنا ہو۔ جب اے سی ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے، تو اس میں موجود نمی بخارات کی شکل میں کنڈینس ہو کر پانی میں تبدیل ہو جاتی ہے، جو اے سی کے پائپ سے ٹپکتا نظر آتا ہے۔
یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے اور اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ باغبانی اور گھر کے اندر موجود پودوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اسے فرش، کھڑکیوں، گاڑیوں اور باتھ روم کی صفائی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ گرد و غبار سے پاک ہوتا ہے۔
اگر اسے صاف طریقے سے ذخیرہ کیا جائے تو کپڑے اور برتن دھونے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ پانی معدنیات سے پاک ہوتا ہے، اس لیے اسے استری یا گاڑیوں کی بیٹریوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے – بشرطیکہ اے سی کے اندر زنگ یا مٹی نہ ہو۔
مزید برآں، یہ پانی سائنسی تجربات، کولنگ ٹاورز اور صنعتی مشینری میں بھی استعمال ہو سکتا ہے جہاں صاف مگر منرل فری پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدید فلٹریشن سسٹمز کے ذریعے اسے پینے کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں