Post Views: 97
پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے بتایا کہ پروونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ 7 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ سانحہ سوات پر مکمل اور جامع رپورٹ 14 روز کے اندر جمع کرائی جائے، ساتھ ہی عوام کے تحفظ کے لیے اداروں کے اقدامات کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کی جائے۔
مزید برآں، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ رپورٹ جمع کروائیں جس میں وضاحت ہو کہ 2 ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود ان کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔