آج کی تاریخ

ثمر بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، اے این پی کو بڑا سیاسی دھچکا

پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں بڑی پیش رفت، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی اہم رہنما اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ثمر بلور اپنے شوہر کے حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، جبکہ کچھ عرصے سے ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں۔
ذرائع کے مطابق، ثمر بلور اے این پی قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی سرگرمیوں سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔
دوسری جانب، اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، حاجی بلور اپنی جماعت کے ساتھ وفادار ہیں اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
واضح رہے کہ ہارون بلور کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔ وہ جولائی 2018 میں انتخابی مہم کے دوران ایک خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں