آج کی تاریخ

میپکو ملازمین سیاستدان کی خدمت پر مامور، وجاہت بُچہ نے ڈی جی کی رٹ چیلنج کردی

ملتان (قوم سپیشل سیل رپورٹ) ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی گھرانے میں گزشتہ چھ سال سے باورچی مالی و دیگر ذمہ داریاں نبھانے والے میپکو کے پانچ ملازمین کی واپس حاضری کے راستے میں ڈائریکٹر ایچ آر وجاہت بُچہ رکاوٹ بن گئے اور انہوں نے اپنے ہی ڈی جی ایچ آر میاں سہیل افضل کے احکامات کو اٹھا کر پرے پھینک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد عمران اور محمد ساجد سمیت میپکو کے پانچ ملازمین کو 2019 میں وجاہت بُچہ نے سرکاری ذمہ داریوں سے آزاد کر کے ایک سیاستدان کے گھر ملازمت کے لیے بھجوا دیا کہ وہ تنخواہیں تو میں میپکو سے لیتے رہیں اور ڈیوٹی سیاستدان کے گھر پر کرتے رہیں۔ 25 جون کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر میاں سہیل افضل نے ایک لیٹر جاری کیا کہ جتنے بھی ملازمین اپنی تقرری کی جگہ پر کام نہیں کر رہے وہ سب اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوں جس کے بعد بہت سے ملازمین تو حاضر ہو گئے مگر پانچ ملازمین جن میں محمد عمران اور محمد ساجد بھی شامل ہیں، مذکورہ سیاست دان کے گھر پر گزشتہ چھ سال سے جاری ڈیوٹی ختم کر کے واپس نہ پہنچے اور وجاہت بُچہ نے سپر نٹنڈنگ انجینئر جی ایس او کو کہا کہ یہ پانچ لوگ آپ کے پاس ڈیوٹی پر حاضر ہو گئے ہیں یہ بات لکھ کر بھجوا دو اور سرکاری فائل کا پیٹ پورا کر دو۔ اس معاملے پر ڈی جی ایچ آر میاں سہیل افضل اور ڈائریکٹر وجاہت بچہ کے مابین کاغذی جنگ شروع ہو گئی جو ابھی تک جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں