آج کی تاریخ

صدر زرداری کے پنجاب میں قیام کے انتظامات مکمل؛ اہم ملاقاتوں کا امکان

لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر لاہور میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے گورنر ہاؤس لاہور میں ان کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے لیے گورنر ہاؤس میں رہائشی سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں، جبکہ ان کی سکیورٹی اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کے قیام کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے۔
صدر زرداری آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری سیاسی صورتحال، پنجاب میں پارٹی کی حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپنے سابقہ قیام کے موقع پر صدر آصف زرداری نے واپسی سے قبل گورنر ہاؤس کے ملازمین میں خیرسگالی کے طور پر نقد رقم بھی تقسیم کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں