کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مارکیٹ نے ایک نئی ریکارڈ سطح عبور کر لی۔
پیر کو کاروبار کا آغاز 1066 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,33,015 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے کے باعث مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس میں بالترتیب 1128، 1308، 1442، 1606 اور آخر میں 1705 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نتیجتاً، کے ایس ای 100 انڈیکس اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 1,33,654 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاری کے شعبے میں استحکام اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں انڈیکس مسلسل کئی نفسیاتی حدیں عبور کرتا رہا۔
