Post Views: 18
پنجاب حکومت نے پنشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن حاصل کرنے والے ملازمین کو دوبارہ سرکاری ملازمت کرنے کی صورت میں صرف ایک تنخواہ یا پنشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پنشنرز جب دوبارہ ملازمت اختیار کریں گے تو انہیں پنشن کے ساتھ ساتھ تنخواہ بھی نہیں ملے گی بلکہ صرف ایک سہولت کا انتخاب کرنا ہوگا۔
یہ اقدام سرکاری وسائل کے موثر استعمال اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ پنشن اور تنخواہ دونوں کا دوہرا فائدہ حاصل نہ کیا جا سکے۔