آج کی تاریخ

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد، حکومت عوام پر ظلم بند کرے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ مراعات یافتہ طبقے اور جاگیرداروں کو ہر بار تحفظ دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آئیں تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، لیکن جیسے ہی معمولی تبدیلی آئی، پیٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے دعوے صرف اشتہارات اور فریب ہیں، حقیقت میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو فوری ختم کیا جائے اور قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں