آج کی تاریخ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے پر غور شروع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تیاری، قانونی پہلوؤں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے معطل شدہ ارکان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق محکمہ قانون پنجاب سے باضابطہ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی نکات پر تفصیل سے غور کیا جا رہا ہے، جب کہ اعلیٰ عدلیہ کے سابق فیصلوں کو بھی زیرِ مطالعہ لایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کے کیس میں دیے گئے فیصلے کو بھی اس عمل میں مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی قانونی خلا سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران شور شرابے، نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، اور اب ان ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں