آج کی تاریخ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5658 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے مقرر ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 66 ڈالر بڑھ کر 3348 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، جس سے مسلسل اضافہ جاری رہنے کے رجحان کی تصدیق ہوتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں