آج کی تاریخ

دریائے سوات واقعے کے روز موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر بھی حادثے کی زد میں آ سکتا تھا: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی دردناک ہے اور حکومت اس پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے والے روز خراب موسم کے باوجود دریائے سوات سے 80 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، جبکہ دریائے سوات کی لمبائی سیکڑوں کلومیٹر ہے اور اس روز ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی خطرناک ہو سکتا تھا۔
دوسری جانب بیرسٹر سیف نے پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے تو پہلے وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پنجاب میں انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی پروا نہیں، انہیں چاہیے کہ صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں