ٹرمپ کا ایران کو وارننگ: یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو عسکری کارروائی ہوگی
Post Views:94
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو امریکا دوبارہ عسکری کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچے گا۔ دی ہیگ میں منعقدہ نیٹو سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ایران کی جانب سے متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں، تاہم ان کے احکامات پر اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کی پاسداری کی اور حملے روک دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سیزفائر مؤثر طریقے سے نافذ ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں اہم اہداف بالخصوص فردو کی نیوکلیئر سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں اب صرف تباہی کے آثار باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ جوہری ہتھیار بنانے کا راستہ ہموار کرتا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنا صرف ایک خواب ہی رہ گیا ہے۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے حکم سے کیے گئے حملوں نے خطے میں جنگ بندی کا دروازہ کھول دیا، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ ایٹمی سرگرمیاں شروع کرتا ہے تو امریکا اسے روکنے کے لیے مزید کارروائی کرے گا۔ غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہاں بھی صورتحال بہتر ہو رہی ہے مگر فی الحال مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ اسی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے اور امریکا کے اقدامات کی بدولت تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے کافی دور رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایران کے ایٹمی پروگرام کی بحالی مشکل تر ہو گئی ہے۔ نیٹو سمٹ کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے رکن ممالک کو اپنے دفاعی بجٹ بڑھانے پر قائل کر لیا ہے، جو کہ اتحاد کی مضبوطی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
تازہ ترین
ملتان: خاتون کانسٹیبل کو بلیک میل کرنیوالا انسپیکٹر عون عباس معطلی، سزا سفارش کے باوجود بحال
احمد پور شرقیہ: بی آئی ایس پی کی رقم میں عیدی کے نام پر کٹوتی
بہاولپور: ماہ رمضان میں بی آئی ایس پی کی رقوم میں کٹوتی جاری
خطے میں امن کا معمار: پاکستان کا کردار اور مسلم امہ کی ذمہ داری
چوبیسویں پارے کی تفسیر
گلبرگ ہاؤسنگ فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی اور بھائی کیخلاف اشتہار
پنجاب: بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے یونین کونسلز تعداد میں بڑا اضافہ
اوگرا کی بہاول پور میں کارروائی، 48 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر برآمد
ٹرمپ کا ایران کو وارننگ: یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو عسکری کارروائی ہوگی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو امریکا دوبارہ عسکری کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچے گا۔
دی ہیگ میں منعقدہ نیٹو سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ایران کی جانب سے متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں، تاہم ان کے احکامات پر اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کی پاسداری کی اور حملے روک دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سیزفائر مؤثر طریقے سے نافذ ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں اہم اہداف بالخصوص فردو کی نیوکلیئر سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں اب صرف تباہی کے آثار باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ جوہری ہتھیار بنانے کا راستہ ہموار کرتا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنا صرف ایک خواب ہی رہ گیا ہے۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے حکم سے کیے گئے حملوں نے خطے میں جنگ بندی کا دروازہ کھول دیا، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ ایٹمی سرگرمیاں شروع کرتا ہے تو امریکا اسے روکنے کے لیے مزید کارروائی کرے گا۔
غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہاں بھی صورتحال بہتر ہو رہی ہے مگر فی الحال مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
اسی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے اور امریکا کے اقدامات کی بدولت تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے کافی دور رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایران کے ایٹمی پروگرام کی بحالی مشکل تر ہو گئی ہے۔
نیٹو سمٹ کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے رکن ممالک کو اپنے دفاعی بجٹ بڑھانے پر قائل کر لیا ہے، جو کہ اتحاد کی مضبوطی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
شیئر کریں
:مزید خبریں
ملتان: خاتون کانسٹیبل کو بلیک میل کرنیوالا انسپیکٹر عون عباس معطلی، سزا سفارش کے باوجود بحال
احمد پور شرقیہ: بی آئی ایس پی کی رقم میں عیدی کے نام پر کٹوتی
بہاولپور: ماہ رمضان میں بی آئی ایس پی کی رقوم میں کٹوتی جاری
خطے میں امن کا معمار: پاکستان کا کردار اور مسلم امہ کی ذمہ داری
چوبیسویں پارے کی تفسیر
گلبرگ ہاؤسنگ فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی اور بھائی کیخلاف اشتہار