آج کی تاریخ

رجسٹری کلرکوں کی کروڑوں کی کرپشن، افسران کی سرپرستی میں جنوبی پنجاب کے خزانے کا خون-رجسٹری کلرکوں کی کروڑوں کی کرپشن، افسران کی سرپرستی میں جنوبی پنجاب کے خزانے کا خون-بہاولپور: زیتون گارڈن سے مسلم ڈیویلپرز، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم، سرکاری سرپرستی میں پھر سرگرم-بہاولپور: زیتون گارڈن سے مسلم ڈیویلپرز، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم، سرکاری سرپرستی میں پھر سرگرم-سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، کرپٹ ٹھیکیدار کا مزدوروں کا استحصال، تنخواہیں آدھی، عید بونس ہڑپ-سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، کرپٹ ٹھیکیدار کا مزدوروں کا استحصال، تنخواہیں آدھی، عید بونس ہڑپ-جعلی بل، بند گاڑیاں، لوٹ مار کی کہانیاں، واسا ملتان میں گورمانی کی کرپشن سب پہ بھاری-جعلی بل، بند گاڑیاں، لوٹ مار کی کہانیاں، واسا ملتان میں گورمانی کی کرپشن سب پہ بھاری-ریلوے کی ناقص کول ویگنیں حادثات کا سبب، مکینیکل مافیا پردہ ڈالنے میں سرگرم، کنٹرول حکام کو سزا-ریلوے کی ناقص کول ویگنیں حادثات کا سبب، مکینیکل مافیا پردہ ڈالنے میں سرگرم، کنٹرول حکام کو سزا

تازہ ترین

شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا، نام منظرعام پر آگئے

بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اور محمد عثمان طارق ان دو پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو شاہ رخ خان کی فرنچائز کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ محمد عامر ماضی میں بھی سی پی ایل کے چار سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ اس لیگ میں اب تک 39 میچز میں 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
محمد عامر، جو ڈیتھ اوورز میں اپنی شاندار سوئنگ اور کنٹرول کے لیے جانے جاتے ہیں، اس سیزن میں ٹی کے آر کی بولنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ان سے توقع ہے کہ وہ نوجوان بولرز کے لیے ایک مثالی کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب، اسپن بولر محمد عثمان طارق پہلی بار ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ وہ حالیہ پاکستان سپر لیگ 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں، جہاں انہوں نے صرف پانچ میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان صرف ایک مشہور اداکار ہی نہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ ٹیموں کی ملکیت رکھنے والے معروف اسپورٹس انٹرپرینیور بھی ہیں۔
ان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، جو اب تک چار مرتبہ چیمپئن بن چکی ہے۔
دوسری طرف، محمد عامر سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت پر اب بھی پابندی عائد ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں