چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

خامنہ ای کی اپیل پر روس کا ردعمل، پیوٹن نے ایران سے یکجہتی کا اعلان کر دیا

ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا۔
عالمی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر پوٹن نے ایران کے خلاف امریکی حملوں کو غیر ضروری اور بلااشتعال قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
صدر پوٹن نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بوشہر کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کام کرنے والے روسی ماہرین ان حملوں میں محفوظ رہیں گے۔
روس کے صدر نے ملاقات کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ ان کی نیک خواہشات ایرانی صدر مسعود پزیشکیان اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تک ضرور پہنچائی جائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں