اس ہفتے کا آغاز کیپریکورنیئنز کے لیے بہت خاص توانائی لے کر آ رہا ہے، کیونکہ نظامِ شمسی میں دو بڑی تبدیلیاں ایسی ہو رہی ہیں جن کے اثرات آپ کے طرزِ فکر، رویّے، اور زندگی کے نپے تُلے انداز میں نمایاں ہوں گے۔ ان میں سے پہلی اور سب سے اہم تبدیلی 26 جون کو واقع ہوگی، جب عطارد یعنی مرکری آپ کے آٹھویں زاویے میں داخل ہوگا۔
یہ وہ زاویہ ہے جو بظاہر چھپا ہوا، پراسرار اور پیچیدہ سمجھا جاتا ہے، اور اسی لیے عطارد کا یہاں آنا فوری طور پر مادی فائدہ نہیں دیتا۔ لیکن اس کی غیرمادی اور ذہنی افادیت بے حد اہم اور مؤثر ہوتی ہے۔ یہ وہ وقت ہو گا جب آپ کی فکری گہرائی، بات چیت کی مہارت، اور مسئلے کو سمجھنے، جانچنے، اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کی اہلیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اگر آپ کسی ایسی صورتحال میں ہیں جہاں الجھنیں ہیں، یا معاملہ قانونی، مالیاتی یا خاندانی پیچیدگی کا ہے، تو آپ اس کو سلجھانے کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی تشکیل دے سکیں گے۔
ایسے تمام کیپریکورنیئنز جو کسی الزام، قانونی کارروائی یا سماجی بدنامی سے گزر رہے تھے، اُن کے لیے یہ وقت فکرمندی کا نہیں بلکہ ذہانت اور ٹھوس دلائل کے ساتھ دفاع کا ہے۔ عطارد کی یہ پوزیشن آپ کو ضروری تحریری ثبوت، درست حساب و کتاب، اور موزوں الفاظ مہیا کرے گی تاکہ آپ اپنا نقطۂ نظر مؤثر انداز میں پیش کر سکیں۔
اسی طرح، اگر آپ کسی مالی بحران یا قرض میں مبتلا تھے، تو اب آپ کو ان تمام رقوم اور ذمہ داریوں کی درست منصوبہ بندی سوجھے گی، جس کی مدد سے نہ صرف آپ خود کو معاشی بوجھ سے آزاد کر سکیں گے بلکہ دوبارہ اُسی بحران میں پھنسنے سے بھی بچ جائیں گے۔
عطارد کا یہ مقام ایک اور طرح کی نفع بخش تبدیلی بھی لاتا ہے: وہ ہے تنہائی یا ذہنی تھکن سے نجات۔ اگر آپ پچھلے کچھ ہفتوں سے تنہا، کٹے ہوئے یا مایوس محسوس کر رہے تھے تو اب عطارد کی مدد سے نئے تعلقات، نئے کمیٹمنٹس اور سماجی روابط کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔ آپ کو ایسے لوگ، مواقع یا ماحول میسر آئیں گے جو آپ کے مزاج سے مطابقت رکھتے ہوں گے، اور جن سے آپ کو ذہنی سکون، جذباتی توازن اور سماجی تعاون حاصل ہوگا۔
اس سیاروی تبدیلی کا ایک اور مثبت اثر آپ کی “مستقل مزاجی” پر ہوگا۔ پچھلے کچھ عرصے میں جو کام آپ نے اپنی سستی، بے دلی یا بدظنی کی وجہ سے ادھورے چھوڑ دیے تھے—چاہے وہ ذاتی منصوبے ہوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ہوں یا خاندانی تعلقات—اب آپ کو ان کی اہمیت دوبارہ محسوس ہوگی۔ آپ نہ صرف انہیں ازسرِنو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں گے بلکہ مکمل کرنے کا حوصلہ اور حکمت بھی آپ کے اندر موجود ہو گی۔
یہ ہفتہ آپ سے کہتا ہے کہ خاموشی سے چیزوں کا مشاہدہ کریں، دل کی بات سمجھنے کی کوشش کریں، اور فوری ردعمل دینے کے بجائے منصوبہ بندی اور دانشمندی کو ترجیح دیں۔ عطارد آپ کے ذہن میں وہ روشنی پیدا کر سکتا ہے جو کئی تاریک گوشوں کو روشن کر دے گی۔ اس وقت اگر آپ نے صبر، سچائی، اور تدبر کو اپنا رہنما بنا لیا تو وہ دروازے بھی کھل سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو۔
۔اب دوسری تبدیلی سنیے: چاند، جو کہ ایک جذباتی محرک ہے، اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے 28 جون کو صفر درجہ (زیرو ڈگری) پر آجائے گا، یعنی سرطان کے زاویے پر۔ فلکیاتی اصطلاحات اور مشاہدات کے مطابق جب چاند سرطان کے زاویے پر آتا ہے تو چاند کا نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔ یہ آپ کے ساتویں زاویے پر ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ کیپریکورنیئنز کے لیے یہ ہفتہ اور اس کے بعد کے چند دن تعلقات، رومان، نفرتوں، اور جذباتی کیفیات کے سدھار کے دن ہوں گے۔ اس کا اثر آپ کی روحانی ترقی پر بھی ہوگا۔ان دونوں تبدیلیوں کے بعد آپ کے فیصلے تیز اور پختہ ہوں گے۔ اور جب یہ فیصلے عمل میں آئیں گے تو منافع متوقع ہے۔ آپ کے لیے مریخ نویں زاویے پر موجود ہے، جو ہجرت، سکھ، ترقی، خوشی اور قیادت کی صلاحیت کا باعث بنتا ہے۔ مقابلوں میں کامیابی کا امکان پیدا کرتا ہے۔ جو کیپریکورنیئنز اسٹیک ہولڈرز ہیں، اور جنہیں بڑے فیصلے کرنے ہیں چاہے خاندان کے لیے، کمیونٹی کے لیے، قومی یا بین الاقوامی سطح پر وہ مفاہمت نہیں بلکہ مقابلے کے موڈ میں ہوں گے۔وینس اس وقت آپ کے پانچویں زاویے پر ہے، جو ایک اور جذباتی مددگار ہے۔ یہ اس کی آخری ہفتہ ہے، اگلے ہفتے یہ رخصت ہو جائے گا۔ لیکن اس ہفتے تک یہ رومانس، لگاؤ، خوبصورتی، پسندیدہ غذا، لباس وغیرہ کے فوائد دیتا رہے گا۔ سورج بھی آپ کے ساتویں زاویے پر ہے، جو نقصان کی تلافی، جسمانی اور ذہنی شفا، اور حالات میں بہتری لانے والا مثبت عنصر ہے۔ مشتری بھی اسی زاویے پر موجود ہے، جو روحانی، علمی اور خوش بختی کا نمائندہ ہے۔یعنی اس وقت تقریباً تمام سیارے کیپریکورنیئنز کے لیے سازگار ہیں۔ اگر آپ عمومی کوشش بھی کریں گے تو مثالی نتائج حاصل ہوں گے چاہے وہ کردار سازی ہو، تعلیم، رشتہ داری، محبت، ذہنی سکون، جسمانی صحت، سفر یا کیریئر کے میدان میں۔ہر عمر کے کیپریکورنیئنز کو اس کے فائدے محسوس ہوں گے وہ لوگ جو ابھی عملی زندگی میں داخل ہو رہے ہیں، تعلیم حاصل کر رہے ہیں، گھریلو خواتین، پیشہ ور خواتین، بزنس مین، ملازمین سب اس کے اثرات دیکھیں گے۔ان تمام فلکیاتی تفصیلات، سیاروں کی پوزیشنز اور رویے بیان کرنے کے بعد، ایک سادہ جملے میں خلاصہ دوں تو: یہ وقت کیپریکورنیئنز کے لیے ایک سنہرا دور (Golden Season) ہے، ویسٹرن ایسٹرولوجی کے مطابق۔ جو لوگ سن رائزنگ یا شمسی حساب سے کیپریکورن ہیں، ان کے لیے 26 جون سے ایک بہت ہی کامیاب دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔اگر آپ اپنے ساتھ مخلص ہیں، اپنے مقاصد اور مشن کے ساتھ وفادار ہیں، تو نظامِ شمسی اور وقت دونوں ایک نعمت بن کر آپ کے لیے فوائد کی ایک فہرست تیار کریں گے۔
