اس وقت آپ کے لیے ذریعۂ معاش کی بہار پوری طرح وارد ہو چکی ہے۔ زندگی میں وہ وقت شروع ہو چکا ہے جب ایک کے بعد ایک موقع دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، اور اگر آپ نے ان لمحوں کو پہچان لیا، تو صرف مالی لحاظ سے ہی نہیں بلکہ ذہنی، روحانی اور عملی زندگی میں بھی ایک متوازن ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔ جب کوئی شخص اپنے حاکم سیارے کو پہلے زاویے میں پاتا ہے، تو وہ گویا اپنی اصل، اپنی فطرت، اپنی توانائی کے مرکز میں ہوتا ہے۔ کینسیرین افراد، جو پہلے ہی جذبات، ہمدردی، روحانی گہرائی، اور اندرونی قوت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اب مزید توانا، پراثر اور پُرعزم بن چکے ہیں۔
فلکیاتی تحقیق کے مطابق 25 مئی سے لے کر اب تک آپ ایک مثبت دَور میں داخل ہو چکے ہیں، اور اب جو ہفتہ 22 یا 23 جون سے شروع ہو کر 29 جون تک چلے گا، وہ اس مثبت دور کو مزید روشن کرنے آ رہا ہے۔ اس ہفتے میں جو سب سے پہلی اہم فلکیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے، وہ 26 جون کو عطارد کا آپ کے دوسرے زاویے میں نمودار ہونا ہے۔ یہ وہ تبدیلی ہے جسے سمجھنا اور بروقت اس سے فائدہ اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔
عطارد، جو مختصر قیام کے باوجود زبردست اثرات مرتب کرنے والا سیارہ ہے، جب آپ کے دوسرے زاویے میں آتا ہے تو وہ زندگی کے اُن تمام شعبوں کو متحرک کرتا ہے جو براہ راست آپ کی معاشی حالت سے جڑے ہوتے ہیں۔ دوسرا زاویہ آمدنی، تنخواہ، بزنس، جائیداد، سرمایہ کاری، خرید و فروخت، اور مالی فیصلوں کا مرکز ہوتا ہے۔ عطارد کی موجودگی یہاں آپ کے مالی شعور کو بیدار کرے گی۔ آپ کی سوچ واضح ہو گی، آپ کے فیصلے درست سمت میں ہوں گے، اور آپ اُن غلطیوں سے بچ سکیں گے جو اکثر جلدبازی یا جذبات میں کی جاتی ہیں۔
اس فلکیاتی مقام پر عطارد آپ کو یہ اہلیت دیتا ہے کہ آپ اپنی موجودہ آمدنی میں اضافہ کر سکیں، نئے ذرائع تلاش کریں، پرانی غلطیوں کا ازالہ کریں، اور مالی منصوبہ بندی کو حقیقت کا روپ دیں۔ یہ وہ وقت ہے جب ملازمت کے متلاشی افراد کو بہتر مواقع مل سکتے ہیں، کاروباری افراد کو فائدہ مند سودے مل سکتے ہیں، اور سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے ایسے مواقع کھل سکتے ہیں جو طویل مدتی استحکام فراہم کریں۔
صرف یہی نہیں، بلکہ اس وقت آپ کی باطنی روشنی بھی جاگ چکی ہے۔ یعنی جو باتیں پہلے آپ کی سمجھ سے باہر تھیں، جو جذباتی الجھنیں مالی فیصلوں میں رکاوٹ بن رہی تھیں، وہ اب پیچھے ہٹ جائیں گی۔ آپ زیادہ واضح، بیدار، اور متوازن سوچ کے ساتھ فیصلے کریں گے۔ آپ کا اعتماد بحال ہوگا، اور رسک لینے کی وہ صلاحیت جو کبھی دب چکی تھی، اب نکھر کر سامنے آئے گی۔
یہ وقت فقط اعداد و شمار یا پیسے کے لین دین کا نہیں ہے، بلکہ یہ آپ کی خوداعتمادی، شخصیت، اور مالی مستقبل کی سمت طے کرنے کا لمحہ ہے۔ اگر آپ نے اسے ضائع نہ کیا، تو آئندہ چند ہفتے ایسی کامیابیوں کی بنیاد رکھ سکتے ہیں جو برسوں تک ثمر دیتی رہیں۔
لہٰذا اس ہفتے کو عام نہ سمجھیں، بلکہ اسے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر لیںجہاں آپ خود کو معاشی، ذہنی اور روحانی لحاظ سے نئے مقام پر کھڑا دیکھ سکیں گے۔
اگر مالی بہار آ رہی ہو، جیسے زندگی میں خوشیاں آتی ہیں، جیسے صحت کی بہار، جیسے موسموں کی بہار، جیسے تعلقات کی بہار — بالکل ویسے ہی اب آپ کے لیے ذریعۂ معاش کی بہار کا آغاز ہو چکا ہے۔ عطارد کے دوسرے زاویے میں آنے کا مطلب ہے کہ آپ کی تخلیقی، بات چیت کی، روحانی اور جذباتی صلاحیتیں متوازن ہو کر آپ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوں گی۔اگر آپ نوکری پر ہیں تو دل سے کام کریں گے، پوری توانائی کے ساتھ، مکمل صلاحیتوں کے ساتھ۔ اگر آپ سرمایہ کاری کر رہے ہیں تو سوچ سمجھ کر، مکمل جانچ پڑتال، درست منصوبہ بندی اور حساب کتاب کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ تخلیقی کاموں میں مصروف ہیں تو ذہن بھرپور ساتھ دے گا، اور آپ کی تخلیقات شہرت، اختیارات اور مالی کامیابیاں لے کر آئیں گی۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ اپنی مادی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ سادہ لفظوں میں: زندگی کی ضروریات اور خواہشات کے لیے نظامِ شمسی کی طرف سے ایک نعمت 26 جون سے میسر آنے لگی ہے۔اس کے بالواسطہ فائدے یہ ہیں کہ آپ پُرامن ہوں گے، مؤثر ہوں گے، تیز ہوں گے، وقت کا ضیاع کم سے کم ہوگا، اور جو کوششیں آپ کریں گے، ان کے ثمرات زیادہ سے زیادہ حاصل ہوں گے۔ یہ میری پیش گوئی ہے۔دوسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ آپ کا حاکم سیارہ چاند 28 جون کو آپ کے پہلے زاویے پر آ جائے گا۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی چاند سرطان کے زاویے میں آتا ہے، تو اسلامی اعتبار سے نیا قمری سال اور نجومی اعتبار سے نیا چاندی سال شروع ہو جاتا ہے۔ جب آپ کا حاکم سیارہ آپ کے پہلے زاویے میں ہو، تو آپ فطری، متحرک، مؤثر، تیز، جذباتی، روحانی، منصوبہ ساز، اور خطرات مول لینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں یہ الگ فائدہ ہے۔تو اس نئے اسلامی یا قمری سال کے آغاز سے کینسیرینز کو فائدے حاصل ہوں گے۔ اب میں باقی سیاروں کی تھوڑی تھوڑی وضاحت بھی کر دیتا ہوں۔زحل اس وقت مثبت حالت میں ہے، آپ کے دسویں زاویے میں۔ دسویں زاویہ آمدنی، کیریئر، روزمرہ کے امور، ملٹی ٹاسکنگ اور آئی کیو لیول سے متعلق ہے زحل کی یہ پوزیشن 25 مئی سے ہو چکی ہے۔ مشتری، طویل المدت سیارہ، اس وقت آپ کے پہلے زاویے میں ہے — جو علم، خوش بختی، صحت، اور قدرتی برداشت کا نمائندہ ہے۔ سورج 21 جون سے آپ کے پہلے زاویے میں ہے۔ عطارد 26 جون کو آ رہا ہے، چاند 28 جون کو آ رہا ہے۔اس وقت کینسیرینز ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔ رونا دھونا بند کر دیں۔ وہ تمام جذباتی افراد جو اپنے احساسات کے بہاؤ میں بہہ کر اپنی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے میری بطور ماہرِ نجوم انہیں نصیحت ہے کہ کامیابی کے لیے نئے طریقے اپنائیں۔ چاہے آپ کو زمینی سطح پر اپنے منصوبے بدلنے پڑیں، تعلقات ٹھیک کرنے ہوں، صحت کے مسائل کا حل نکالنا ہو، یا اپنے حالات پر نظرِ ثانی کرنی ہو یہ وہ وقت ہے جب سب کچھ آپ کے حق میں ہے۔علمِ نجوم کے اصولوں کے مطابق یہ کینسیرینز کے لیے سنہری دور ہے۔ میری کم بات کو زیادہ سمجھئے اگر میں تفصیل میں جاؤں تو وقت بہت لگ جائے گا۔اگر آپ کی بےچینی، ڈپریشن، یا اعتماد میں کمی ہے تو اسے درست کیجئے۔ اگر آپ اپنے ارادے، وسائل، قوتِ عمل، اور زمینی محنت سے چیزوں کو سنوار سکتے ہیں تو پھر کسی علاج کی ضرورت نہیں آپ بالکل ٹھیک ہیں۔ اگر کبھی حالات الجھے تھے، مگر آپ نے محنت کی اور انھیں سلجھا لیا، تو آپ کامیاب ہو گئے۔ موسم، حالات، نظامِ شمسی اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں نے آپ کا ساتھ دیا اور آپ کامیاب ہو گئے۔ نتائج یقینی ہوں گے۔ پریشان نہ ہوں، کینسیرینز اپنی پرانی تکالیف، پچھتاوے اور نقصان کو بھول جائیں، اور اس ہفتے سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں۔ کامیابی آپ کا مقدر ہے، اور یہ بات محض الفاظ نہیں بلکہ تحقیق، تشخیص، اور فلکیاتی اصولوں پر مبنی ہے۔لہٰذا اپنے کاموں کو اس ہفتے سے سرانجام دینا شروع کریں۔
