آج کی تاریخ

نہاتے وقت کی جانے والی وہ عام غلطی جو جان لیوا ہو سکتی ہے، ماہرین کی وارننگ

کیا آپ جانتے ہیں کہ نہانے کے دوران کی جانے والی ایک عام سی غلطی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے؟ ماہرین صحت کے مطابق گرم پانی سے نہانے کی عادت کئی افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے معروف ڈاکٹر میکس میڈاہالی نے خبردار کیا ہے کہ گرم پانی سے نہانا انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق محض چند ڈگری زیادہ گرم پانی بھی جسم میں خطرناک تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے، جن میں بے ہوشی، بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور یہاں تک کہ جان لیوا ہارٹ اٹیک بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر میڈاہالی کا کہنا ہے کہ گرم پانی جلد کی خون کی نالیوں کو پھیلا دیتا ہے، جو کہ جسم کا خود کو ٹھنڈا رکھنے کا قدرتی ردعمل ہے، لیکن یہی عمل بلڈ پریشر میں تیزی سے کمی کا سبب بنتا ہے، جو چکر، بے ہوشی اور بعض کیسز میں دل کا دورہ بھی لا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی شخص نہاتے وقت بے ہوش ہو جائے تو اسے فریکچر یا دیگر جسمانی چوٹ لگنے کا بھی شدید خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ نہانے کے لیے معتدل درجہ حرارت کا پانی استعمال کیا جائے تاکہ جسمانی توازن متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں