آج کی تاریخ

مال مفت دل بے رحم، مالی و انتظامی مشکلات کا شکار، نشتر یونیورسٹی میں وی سی، ایم ایس کیلئے نئی گاڑیاں

ملتان(عوامی رپورٹر)مالی و انتظامی مشکلات کا شکار نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کرد ئیے۔ہسپتال کے انتظامی سربراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔معاملہ آج 19جون کو ہونے والی سینڈیکیٹ میٹنگ کے ایجنڈا میں شامل کرلیاگیا۔سینڈیکیٹ میٹنگ کاایجنڈالیک ہوگیا۔شہریوں اورطبی حلقوںنے اس حوالے سے ردعمل دیتےہوئےافسوس کااظہارکیاہے کہ نشترہسپتال کی صورتحال ابترہے۔بجائےاسےبہترکرنےکےافسران اپنی سہولت کیلئے گاڑیاں خریدنےمیں مصروف ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں