چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران نے اسرائیل کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش کر دی

تہران میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت روک دیتا ہے تو ایران بھی جوابی حملے بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ “اگر حملے بند ہوں گے تو ایران بھی دفاعی کارروائیاں روک دے گا۔”
یہ بیان اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد عباس عراقچی کی پہلی عوامی پریس کانفرنس میں سامنے آیا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران پر ہونے والے حملوں میں امریکی کردار کے امکانات کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا، خصوصاً نطنز نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کے حوالے سے امریکی تردید قابل اعتبار نہیں لگتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نہیں چاہتا کہ اس کشیدگی کا دائرہ ہمسایہ ممالک تک پھیلے، جب تک کہ ایران کو دفاع پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا ردعمل مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔
دوسری جانب اتوار کے دن بھی اسرائیل نے ایران کے کئی حصوں میں مسلسل تیسرے روز فضائی حملے کیے۔ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور کئی اہم عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں