Post Views: 56
دولت پور کے نواحی گاؤں اللہ دتہ کلیار میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں مقتولہ کا سابق منگیتر ملوث پایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے گھر میں گھس کر 35 سالہ غلام مرتضیٰ کلیار اور 32 سالہ منیراں کلیار پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اور معلومات کے مطابق یہ دہرے قتل کی واردات ذاتی رنجش اور انتقام کا شاخسانہ ہے۔ مقتولہ کے سابق منگیتر نے ان کی پسند کی شادی کو اپنی توہین سمجھا اور اسی رنج میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت شاہپور جہانیاں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔ جلد ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔