Post Views: 52
— تھانہ غورے والا کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ، نامعلوم افراد نے ایک نامعلوم خاتون کو چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت مقتولہ کی معصوم بچیاں لاش کے قریب کھیلتی رہیں، جنہیں شاید اس سانحے کی سنگینی کا ادراک نہ تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جب کہ قتل کے محرکات اور ملزمان کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور بچیوں کی مدد سے مقتولہ کی شناخت اور واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔