آج کی تاریخ

جتوئی: جانور زمین میں گھسنے پر انسان بنا حیوان، نوجوان قتل، لاش پر کتے چھوڑ دیے

خیرپورسادات،جتوئی (نامہ نگار ) جانور ہماری زمین میں کیوں گھسے۔ برادری کے درمیان تنازعہ، 20 سالہ نوجوان فائر لگنے سے جا ںبحق، لاش پر کتے چھوڑ دئیے ،مقتول کی لاش کو کتے نوچتے رہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ۔تفصیل کے مطابق جتوئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔ درندہ صفت انسان ایوب اور خالد نے جانور زمین میں گھسنے کی رنجش پر ظلم کی انتہا کردی۔ فائرنگ سے بیس سالہ محمد عمران جا ںبحق ہوگیا۔بعد ازاں ظالم درندہ صفت انسان نے متوفی کی لاش پر کتے چھوڑ دیئے۔ عین شاہدین کیمطابق کتے لاش کو نوچتے رہے ۔اہل علاقہ نے جاکر لاش کو کتوں سے چھڑوا یا اور وقوعہ کی اطلاع 15 پر کردی۔ ریسکیوٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزمان اور متوفی کا تعلق تھانہ جتوئی سے ہے۔ جبکہ جانوروں کو چرانے کے لئے لنڈی پتافی کے علاقہ تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں موجود تھے جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں