آج کی تاریخ

سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بڑی چھلانگ

عالمی مارکیٹ میں روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب سونے کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 59 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 347 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آئے جہاں پیر کے روز سونے کی قیمت میں یکدم بڑی چھلانگ لگی۔ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 356 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 962 روپے پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں