Post Views: 85
ملتان (خبر نگار) روزنامہ قوم کی ملتان رجسٹرار آفس میں کرپشن کی بہتی گنگا والی بات سچ ثابت ہوگئی ۔سب رجسٹرار آفس ملتان میں اینٹی کرپشن کا ریڈ، نوید انجم نے ریکارڈ کیپر وقاص الحسن بھٹہ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ہیڈکوارٹر کے سرکل آفیسر نوید انجم نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول ملتان کے ہمراہ سب رجسٹرار ڈپٹی کمشنر آفس کے ریکارڈ کیپر جنرل برانچ پر چھاپہ مارکر جونیئر کلرک وقاص الحسن بھٹہ کو ریڈ کر کے 40000 روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔