آج کی تاریخ

سعودی عرب میں حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے رواں برس بھی حج کے موقع پر بچوں کی شرکت پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان فروری 2025 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران ممکنہ بھیڑ بھاڑ میں بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ یہ پابندی عازمین کی حفاظت اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق حج کے دنوں میں رش اور بھیڑ بہت زیادہ ہو جاتی ہے، جس میں بچوں کو محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اس لیے ان کی شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب، حج کوٹہ میں اضافہ کے باوجود پاکستان کے 67 ہزار سے زائد عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج ادا نہیں کر سکیں گے، حالانکہ پاکستان کو اس سال اضافی 10 ہزار کاٹہ ملا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں