آج کی تاریخ

حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں متعدد قومی امور پر غور کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں عسکری قیادت کے تجربے اور خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے، جو ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں