Post Views: 54
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک بحریہ کے آپریشن “بنیان مرصوص” میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بھارتی نیوی کی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہیں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
وزیراعظم بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ کراچی میں قیام کے دوران گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔