Post Views: 64
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لئے 5 فیصد میرٹ میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس فیصلے کو ایک بار کی رعایت کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لئے ہے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ کو آئندہ داخلہ سیشنز میں مثال نہیں بنایا جائے گا اور اس کمی کو صرف اس سال کے لئے مخصوص رکھا جائے گا تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو داخلہ مل سکے۔