اسلام آباد(بیورورپورٹ،نیوزایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔افواج پاکستان کے حوصلے بلند اور نعرہ تکبیر اللّہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، جذبہ شہادت سے سرشار افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب د یا۔بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ تباہ کر دی گئی۔پاک فوج نے بھارت کے قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو پوسٹ، جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر، نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو بھی تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی اسلام آباد پوسٹ اور سوکا جبرا پوسٹ تباہ کر دی جبکہ بھارت کا اڑی سپلائی ڈپو تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اڑی سپلائی ڈپو کی تباہی افواجِ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ہائپر سونک میزائلوں سے آدم پور میں بھارت کا دفاعی نظام S-400 سسٹم تباہ کردیا۔ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ ڈیڑھ بلین ڈالر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی، اس کے علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا، اڑی سپلائی ڈپو کی تباہی افواج پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔بھارتی کے آدم پور ایئربیس کو میزائلوں سے تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ایئرفیلڈ سے امرتسر میں سکھوں پر میزائل داغے گئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کردی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔براہموس اسٹوریج سائٹ نگر وٹا کو بھی تباہ کردیا گیا، اس کے علاوہ بھارت کی سپلائی ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارت کی بھٹنڈہ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا، تباہ کیا گیا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔ایل او سی پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ، کافر مہری، شاہپر 3 اور غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا گیا، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ سلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹلائٹ کو جام کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اُڑا دیا گیا جبکہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی شامل ہے۔پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب بھارتی محکمہ خارجہ اور محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا، پاکستانی حملوں سے ہماری بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی محکمہ خارجہ اور محکمۂ دفاع نے مشترکاء بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اُدھم پور، بھوج، بھٹنڈا اور پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئرفورس بیسز کو نشانہ بنایا۔بھارتی حکام نے پاکستانی حملوں میں کم سے کم 5 اموات کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی حملوں سے ہلاک افراد میں مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے افسر بھی شامل ہیں۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےجمعہ اورہفتہ کی رات گئے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ا یئر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔انہوںنے بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ بھارتی میزائل ائیربیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جو میزائل اور ڈرون افغانستان پر داغے گئے وہ بھارت نے اپنےہی پنجاب میں میزائل گرانے کے بعد لانچ کیے، اس سے معلوم ہوتا ہے وسیع پلان ہے تاکہ خطے میں تیزی کے ساتھ عدم توازن پیدا کیا جائے، اسے جنگ کی طرف دھکیلا جائے۔قبل ازیںپاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گذشتہ شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے جس کے بعد اب تک کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے انڈیا کا جنگی طیارہ گرا دیا جبکہ پائلٹ کو تحویل میں لے لیا، تاہم انڈین میڈیا نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
آپریشن بُنیان مّرصُوص پر روانہ ہونے والے الفتح1 میزائل سسٹم پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم شہدا بچوں کے نام تحریر ہیں۔

پاکستانی جے ایف17 تھنڈر آپریشن بُنیان مّرصُوص پر روانہ ہوتے ہوئے۔

آدم پور ایئر بیس پر پاکستانی طیاروں کے ہائپرسونک میزائل حملے میں آگ اور دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

بیاس میں براہموس سٹوریج سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

پاکستانی طیاروں کی کارروائی کے بعد ادھم پور ایئر بیس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
