آج کی تاریخ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی کابینہ کا خصوصی اجلاس

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کو قومی سلامتی پر بریفنگ، بھارتی جارحیت کے تناظر میں تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران قومی قیادت کو مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی، روایتی خطرات، ہائبرڈ جنگ، اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق جامع آگاہی دی گئی۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں دفاعی تیاریوں پر خاص زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور آپریشنل تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے، جو دنیا کی سب سے پیشہ ور اور منظم افواج میں شامل ہیں۔
انہوں نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک بصیرت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ میں اس ادارے کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دے گا، اور مسلح افواج عوام کی حمایت کے ساتھ ملکی خودمختاری اور وقار کی حفاظت ہر صورت کریں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں