آج کی تاریخ

تلمبہ عبدالحکیم روڈ: 66 فٹ کا ریکارڈ، 130 فٹ قبضہ، محکمہ ہائی وے نے گھر دکانیں چھین لیں

تلمبہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے کی پھرتیاں، لوگوں کو ان کے مالکانہ حقوق سے محروم کر دیا۔ تلمبہ سے عبدالحکیم ون وے روڈ کی تعمیر کے لئے غریب اور بے بس لوگوں کو ان کے قیمتی گھر، کمرشل دکانوں سے محروم کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ محکمہ مال کے پاس جو ریکارڈ ہے وہ 66فٹ کا ہےاب جو محکمہ ہائی وے خالی کروا رہا ہے وہ 110اور130فٹ کروا رہا ہے ہم نے جو بھی پراپرٹی خریدی یا فروخت کی ہے وہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق لین دین کیا ہے اب اگر حکومت کو روڈ کی توسیع درکار ہے تو اس کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق اس کا معاوضہ دیا جائے۔ بغیر نوٹس کے لوگوں کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ متاثرین نےوزیراعظم، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ ،کمشنر ملتان، ڈی سی خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیں اور غریب عوام کو انصاف مہیا کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں