آج کی تاریخ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

آج بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم جانے کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں نیچے آگئیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل اصلاح اور منافع کے لیے فروخت بڑھنے کے باعث پیر کو فی اونس سونا مزید 16 ڈالر کمی کے ساتھ 3289 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
اس کے اثر سے پاکستان میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1368 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی بدستور 3497 روپے اور فی دس گرام چاندی 2998 روپے پر برقرار رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں