Post Views: 33
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا ہے، مودی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ کے زیر اثر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات کو بھارت میں روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپورٹس اسٹریمنگ پلیٹ فارم فینکوڈ نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو اسٹریمنگ فوری طور پر بند کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے میچز کی ویڈیوز اور جھلکیاں بھی اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی ہیں۔
فینکوڈ، جو کہ پی ایس ایل کے لیے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا، نے اچانک یہ اقدام کرتے ہوئے اپنی سروسز کو بھارت میں معطل کر دیا، جسے کرکٹ شائقین کھیل میں سیاست کی مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن دکھائی دے رہی ہے۔