آج کی تاریخ

اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، وکلا کو روک دیا گیا

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مقرر تھا، تاہم بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے خاندان کے افراد، جن میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل تھیں، اڈیالہ جیل پہنچے اور اجازت کے بعد اندر چلے گئے۔ عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند افراد میں بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی کارکن رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، حسنین سنبل، راجہ متین اور فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی شامل تھے، جو اڈیالہ جیل پہنچے۔
تاہم، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل کے قریب ناکے پر روک دیا گیا اور بعد میں پیدل جانے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کی ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، اس کے باوجود ناکے لگانا اور وکلا کو روکنا ناقابل فہم ہے۔دوسری جانب، پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب جمع پی ٹی آئی کارکنوں پر کارروائی کرتے ہوئے میڈیا ڈی ایس این جیز کے قریب سے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں